Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ چین نے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔

   وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کے بینک نے 2 سال کے لیے قرضہ رول اوور کیا، پاکستان دونوں سالوں میں صرف سود کی ادائیگی کرے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023 سے 30 جون 2025  تک توسیع کی گئی ہے۔

اس سے قبل چین نے 18 جولائی کو پاکستان کے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کیے جس کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، چین نے پاکستان کو 600 ملین ڈالر رول اوور کیے ہیں جس سے پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں