Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت اوراوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ دنیا بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوٸی نظام نہیں، حالیہ اضافے سے مہنگاٸی میں مزید اضافہ ہو گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قراردیا جائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں