Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 90 ہزار 72 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 90 ہزار 72 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 2 ڈالر کمی کے بعد 1940 ڈالر فی اونس ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں