اسلام آباد: پاکستان نے نگران حکومت کی مدت میں ممکنہ توسیع پر بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے نگران حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔
خیال رہے کہ نگران سیٹ اپ میں اہم وزارتوں پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔
نگران وزیر خزانہ کے لئے سلطان الانہ، شبر زیدی، طارق باجوہ، ڈاکٹر اشفاق حسن خان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ محمد میاں سومرو، اعجاز گوہر کے نام وزارت اقتصادی امور اور وزارت کامرس کے لئے زیر غور ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















