Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پارلیمنٹ کی مدت ختم ہوتے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا آغاز

شہباز حکومت جاتے جاتے عوام کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی میں کمی کر گئی، تاہم پارلیمنٹ کی مدت ختم ہوتے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی اور گھی مہنگا کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہیں، لیکن قیمت 100 روپے کلو کردی جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیے  چینی 30 روپے مہنگی ہوگئی۔

علاوہ ازیں عام صارفین کیلئے چینی 9 روپے فی کلو مہنگی کی گئی جبکہ بی آئی ایس پی مستحقین کے لئے چینی کا ریٹ 100 کلو کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 53 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا جبکہ بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے گھی 300 سے بڑھا کر 353 روپے کلو کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی  اسٹورز کارپوریشن نے بتایا کہ آزادی پیکج کے تحت آٹے کا دس کلو کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم آزادی پیکج کا 11 اگست سے آغاز ہوگا، چاول اور دالوں پر 25 روپے فی کلو رعایت ہوگی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین وزیراعظم آزادی پیکج کے اہل ہونگے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں