Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرایکسائزاسلام آباد کا کہنا ہے کہ گاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی فائل مالک کو واپس کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی اور کی گاڑی کی رجسٹرڈ کروانے والے کو بائیو میٹرک اتھارٹی لیٹرلانا ہوگا، غیر رجسٹرڈ گاڑی مالکان ایک ماہ میں رجسٹریشن لازمی کروائیں۔

 ڈائریکٹرایکسائز کا کہنا ہے کہ ایک ماہ بعد بیچنے والے کی بھی بائیومیٹرک لازمی کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایکسائز ڈپارٹمنٹ رجسٹریشن کے بعد گاڑی کی فائل اپنے پاس رکھ لیتا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں