اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے 11 اگست تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 6 لاکھ ہوچکے ہیں جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 11 اگست تک 6 اعشاریہ 50 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔
ایس بی پی اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس مالی سال 2023ء کے اختتام پر 5 لاکھ 85 ہزار 885 تھے۔
اعلامیے کے مطابق ستمبر 2020ء سے جون 2023ء تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 6 ارب 35 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















