Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو گا؟ عوام کیلئے بری خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام  کیلئے بری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قمیت 86 ڈالر سے91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں۔

 دوسری جانب تیار پیٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر سے 102 ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اگر قمیت یہی رہی تو پاکستان میں پیٹرول کی قمیت میں 15روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

موجودہ ریٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں