پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کے لئے ایک اور مشکل کھڑی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ آنرز فیڈریشن نے کرایوں میں 100 سے 150 روپے تک اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین عصمت اللہ نیازی کے مطابق آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے کاروبار تباہ کردیا، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے نیا کرایہ نام تیار کرلیا گیا، تمام ٹرانسپوٹرز سے مشاورت کے بعد کل سے اطلاق ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 150 روپے تک اضافہ ہوگا، پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر ٹرانسپورٹرز نے کرائے نہیں بڑھائے تھے۔
چیئرمین ٹرانسپورٹ آنرز نے کہا کہ لاہور سے فیصل آباد کا موجودہ کرایہ 1180 روپے سے بڑھ کر نیا کرایہ 1300 روپے، لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1250 روپے سے بڑھ کر 1375 روپے اور لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 2500 سے بڑھ کر 2650 روپے ہوجائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















