Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ؛ سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی

پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کے لئے سپریم کورٹ کے ہیومن سیل میں درخواست کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، مہنگائی سے غریب عوام خودکشیاں کر رہے ہیں، قانون جینے کا ہر شہری کو حق دیتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملے پر ازخود نوٹس لیں، قوم کی چیف جسٹس پاکستان سے امیدیں وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم صوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں