Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری

اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی کھپت اور برآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور ٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق اگست 2023 میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 3.52 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 21 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اگست میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 2.91 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 27 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینہ میں ملک سے سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 0.59 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 53 فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 0.39 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 36 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں