Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاد اخترکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

 چینی کی برآمد پر پابندی کا مقصد مقامی قیمتوں پردباؤ میں کمی لانا ہے، چینی برآمد کرنے سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

گزشتہ مالی سال 2 لاکھ 15 ہزار 751 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی جبکہ موجودہ مالی سال جولائی میں 5 ہزار 542 میٹرک چینی برآمدکی گئی۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 172 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں