پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انتہائی پریشان کن خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 16 اگست 2023 سے ڈالر کی قدر میں اضافے سے شرح مبادلے میں12روپے کا فرق پڑا ہے اور اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔
توقع ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھا رٹی (اوگرا) یکم ستمبر سے شروع ہونے والے مہینے میں آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول کے نرخ میں 12روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں14.83روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کرے گی۔
آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو اربوں ڈالرز قرضہ خطرے میں پڑ جائے گا جس سے عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی زندگیاں اجیرن ہوجائیں گی۔
وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر کے مطابق اس وقت افراط کا تناسب 28 فیصد ہے۔ تاہم نگران حکومت بجلی کے زائد بلوں پر ملک گیر شدید ردعمل اور احتجاج کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















