Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کے 400 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے ریلیف پلان تیار

بجلی کے 400 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے ریلیف پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بجلی کے صارفین کیلئے ریلیف پلان تیار کرلیا ہے جس کا تبادلہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں رکھے گئے 250 ارب روپے سے صارفین کو ریلیف دینے کا امکان ہے تاہم ریلیف 400 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کیا گیا 7 روپے فی یونٹ اضافہ واپس لیا جائے گا اور اضافہ واپس لینے کے بعد مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پلان میں پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ عالمی ادارے کے مقرر کردہ اہداف پر مکمل طور پر عملدرآمد ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ بجلی بلوں میں پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ریلیف کی اجازت کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے مجوزہ پلان پر جائزہ کے بعد صورتحال سے آگاہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے گزشتہ روز بھی آئی ایم ایف نمائندہ سے بات کی تھی، انہوں نے آئی ایم ایف نمائندہ سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے بات کی تھی، جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان سے ریلیف سے متعلق پلان مانگا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں