حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اربوں روپے کے ریلیف کی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 250 ارب روپے کے ریلیف کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں آئی ایم ایف نے رضا مندی ظاہر کی تو 2 ماہ کے لیے معاہدہ ہو سکتا ہے۔
اگست اور ستمبر کے بل اقساط میں لینے کے لیے وزارتِ خزانہ تحریری گارنٹی دے گی۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے کا اضافہ واپس لے کر مرحلہ وار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں سہولت دینے کی تجویز آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے، ہر صارف کو بجلی کے بل قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکام کو نگراں وزیرِ خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی درخواست کی ہے۔
بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ پلان کے تحت بجلی کے بنیادی یونٹ مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















