کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں کھڑی کرنے کی دھمکی دے دی۔
سابق رکن سندھ اسمبلی و صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اب مزید اس ظلم کے ساتھ نہیں چل سکتے، ہمارے ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ملک شہزاد اعوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے بعد اب نگران حکومت نے بھی عوام پر ظلم اور جبر کی انتہا کردی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے بعد نگران حکومت بھی عام آدمی کے منہ سے نوالا چھین رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے سب سے زیادہ ٹرانسپورٹرز متاثر ہوتے ہیں۔
ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ اس مہنگائی اور ڈیزل پیٹرول کی ان قیمتوں کے ساتھ کاروبار کرنا ممکن نہیں۔ تمام ٹرانسپورٹرز تنظیموں کیساتھ مشاورت کے بعد سخت ردعمل کا اعلان کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















