Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ اسٹیٹ بینک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاس 13 ارب 17 کروڑ ڈالر کا ذخیرہ رہ گیا ہے، بیرونی قرض کی ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 8 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 8 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادا ئیگی کے سبب پاکستان کے پاس تیرا ارب سترا کروڑ ڈالر کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔

اس کے علاوہ مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر 8.10 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 85 کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے بینکوں کے ڈیپازٹس 5 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ  ڈالر ہو گئے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں