Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ غریب کی سواری ریل گاڑی مزید مہنگی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق روا‍ں ماہ کے پہلے ہی روز کرایوں میں اضافہ کا بم پھوڑ دیا گیا، ریلوے انتظامیہ نے تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پارسل اور لگیج ریٹ میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اضافے پر عملدرآمد 2 ستمبر سے ہوگا۔

یاد رہے کہ 16 روز میں ریلوے کے دوسری بار کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، 16 اگست کو ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔

گزشتہ شب حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے ہوگئی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 18 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئ

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں