پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں 2.76 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 2.97 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔
اگست میں ملک میں 1.41 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال اگست میں ملک میں 1.53 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر4 فیصدکااضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اگست میں بڑھ کر1.41 ملین ٹن ہوگئی۔
اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصد اورہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اس کے برعکس فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















