بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے نگران وزیر توانائی محمد علی کا اہم بیان آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈالر سستا ہونے تک بجلی کی قیمت میں کمی کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 60 فیصد سے زائد بلنگ ریکوری ہوتی ہے، باقی پر کام کر رہے ہیں، ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔
محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی سےمتعلق اجلاس کل بھی ہوگا، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا ہے، بجلی کا بل نہ دینے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















