پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے آئل کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن میں 41 اور 47 پیسے کا اضافہ کی منظوری دی۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈیلرز مارجن میں 41 پیسے فی لیٹر اور آئل کمپنیوں کے مارجن میں 47 پیسے اضافہ کے منظوری دی گئی جبکہ پٹرولیم ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 1.64 روپے سے اور 1.87 روپے بڑھانے کی سمری آئی تھی۔
واضح رہے کہ اضافے کا اطلاق 15 ستمبر کو اعلان کردہ قیمتوں پر ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















