Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کو بند کرنے کی خبریں؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

وفاقی حکومت نے پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ سے متعلق گردش کرتی خبروں کی حقیقت بتادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جعلی قرار دیدیا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اس قسم کے جعلی نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی بھی توہین ہے، ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں اور اس حولے سے ایک نوٹیفیکیشن بھی منظر عام پر آیا تھا، تاہم وزیر اطلاعات نے نوٹیفیکشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں