Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاور سیکٹر کو سبسڈی فراہم کرنے کے باوجود گردشی قرض پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

پاور سیکٹر کو سبسڈی فراہم کرنے کے باوجود گردشی قرض پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 12 برسوں کے دوران پاور سیکٹر کو 34 سو ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی جبکہ 3.4 ٹریلین روپے کی سبسڈی کے باوجود پاور سیکٹر کا گرشی قرض 2310 ارب ہے۔

پاور سیکٹر کو سبسڈی فراہم کرنے کے باوجود گردشی قرض پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا کہ پاور سیکٹر کو ہر سال سینکڑوں ارب کی سبسڈی دینا مالی گنجائش کیلئے مشکل ہے۔

آئی ایم ایف حکام نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ پاور سیکٹر کیلئے ہر سال سبسڈی میں بتدریج کمی لائی جائے، ریکوریز بہتر بنائی جائے اور لاسز کو کنٹرول کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے ہدایت دی ہے کہ وزارت خزانہ اور وزارت توانائی حکام آئی پی پیز سے بات کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں