Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجمودی شرح 26.32 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ حالیہ ہفتے 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 14 میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر15 روپے، دال مسور32 روپے اور چینی 11 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ لہسن 20 روپے، دال مونگ 9 روپے 73 پیسے، پیاز3 روپے اور گڑ 8 روپے کلو مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ دال ماش 15 روپے 48 پیسے، ٹوٹا چاول 3 روپے کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 153 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے مہنگا ہوا جبکہ تازہ دودھ، آلو، انڈے، دہی اورکیلے بھی مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زندہ مرغی 13 روپے، 190 گرام چائے کا پیکٹ 2 روپے 38 پیسے، 5 کلو کوکنگ آئل کا ڈبہ 31 روپے اور ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 7 روپے سستا ہوا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں