اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
مختلف مالیت کے غیر رجسٹرد پرائز بانڈز کو تبدیل یا کیش کرانے کی آخری تاریخ 30 جون 2023 تھی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فنانس ڈویژن نے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈ کو کیش میں تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2024 تک بڑھا دی ہے۔
40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار، 7500 ہزار کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز اب 30 جون 2024 تک تبدیل یا کیش کرائے جاسکیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے تاریخ میں توسیع کے بعد تمام برانچز کو غیر رجسٹرد پرائز بانڈز کو کیش اور تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔
تمام کمرشل بینکوں کو تبدیل یا کیش کرائے جانے والے غیر ریجسٹرڈ پرائز بانڈز کو 31 جولائی 2024 تک جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو کیش یا تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















