Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی؛ سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3430 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 82 ہزار 184 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3430 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 82 ہزار 184 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 2 ڈالرز اضافے 1923 فی اونس ہوگیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں