سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ جب کہ جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں استحکام رہا۔
7 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1206 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.87 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1184 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اس کے برعکس ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1164 روپے تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1192 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1200 روپے، سیالکوٹ 1210 روپے، لاہور1240 روپے، فیصل آباد1175 روپے، سرگودھا 1190 روپے، ملتان 1214 روپے، بہاولپور1247 روپے، پشاور1200 روپے اوربنوں میں سیمینٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1143 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1200 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1170 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















