مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹے کے درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ فی کلو آٹے کی قیمت میں 15 سے 20 روپے کی کمی آئے گی۔
آٹا امپورٹرز کا کہنا ہے کہ روس سے گندم کے 3 جہاز جلد کراچی پہنچ رہے ہیں، پہلا جہاز ایم وی بیکس ہلیل 15 ستمبر کو کراچی پہنچے گا، جہاز میں 60 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔
دوسرا جہاز 23 سے 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گا، تینوں جہازوں میں 60،60 ہزار میٹرک ٹن گندم ہے، جہاز پہنچنے سے ملک بھر میں فوری طور پر گندم اور آٹے کی قیمت نیچے آئے گی اور کمی پوری ہو جائے گی۔
امپورٹرز کے مطابق روسی گندم کراچی پہنچ کر فی کلو آٹے کی قیمت 100 روپے پڑے گی، یہ گندم آنے سے پورا سال وافر مقدار میں گندم دستیاب ہوگی، اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم 125 روپے اور آٹا 160 روپے فی کلو ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















