دکانیں اور کاروبار مغرب تک بند کرنے کی تجویز سے متعلق تاجروں کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دکانیں اور کاروبار مغرب تک بند کرنے کی حکومتی تجویز پر تاجروں نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے، اس پر جلد عملدر آمد ہونا چاہیے، قانونِ قدرت سے پیچھے ہٹنا ہی مسائل کی جڑ ہے۔
بعض تاجروں نے کہا کہ شہری خریداری کے لیے آتے ہی 11 اور 12 بجے کے بعد ہیں تو صبح جلد دکانیں کھول کر کیا کریں۔
پشاور کے ایک دکاندار نے کہا کہ تجارتی مراکز 10 بجے کے بعد کھلتے ہیں، گرمی کی وجہ سے خریداری بھی شام کو ہوتی ہے، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے کاروبار پہلے ہی خراب ہیں، اگر بازار جلد بند کر دیے گئے تو کاروبار مزید خراب ہو جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















