Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

اسلام آباد کے اتوار بازار میں مہنگائی کا سونامی آ گیا۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار بازاروں میں بھی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ آلو 94، پیاز 90، ادرک 1160، لہسن 500 روپے فی کلو اور ٹماٹر 105 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ کالی توری 72، سبز توری 72، ٹینڈا 160، بھنڈی 68 روپے کلو نرخ مقرر کی ہے جبکہ کریلا 90، بینگن 88، لیمن 180، شلغم 120، بند گوبھی 115 اور گاجر پیلی 136 فی کلو نرخ مقرر کردی گئی ہے۔

اتوار بازاروں میں کیلا 150 روپے درجن، سیب 180، انار قندھاری 240، روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں اور امرود 120، آم 220 روپے فی کلو، دیسی 130 اور انگور سندر خانی 330 روپے کلو نرخ مقرر کی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں