Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے مالکان کیلئے اچھی خبر

گاڑیوں کے مالکان کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کے ڈی جی ایکسائز محمد علی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نئی کمپیوٹرائزڈ ایپلیکیشن کل سے مرحلہ وار لانچ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی گاڑی کی رجسٹریشن گھر بیٹھے کرائی جا سکے گی جبکہ گاڑی رجسٹریشن کیلئے ایکسائز اہلکار مالک کے پاس خود جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام امور مکمل کر کے اصل فائل اور اسمارٹ کارڈ مالک کے گھر پہنچائی جائے گی۔

ڈی جی ایکسائز محمد علی کے مطابق سابقہ سسٹم میں یہ سہولت موجود نہ تھی، ایپلیکیشن محکمہ ایکسائز اور آئی ٹی بورڈ کی شب و روز کی محنت سے تیار ہوئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پرانا سسٹم 18 سال بعد تبدیل کیا گیا ہے اور زیادہ قابل بھروسہ ہے، اب گاڑی اور مالک کا ڈیٹا بہتر طور پر محفوظ رکھا جا سکے گا، شہریوں کو یہ تمام سہولتیں ایکسائز کے دفاتر میں بھی میسر ہوں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں