پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
او سی اے سی کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 1.40ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں پی ایس او کی 1.55ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اگست میں پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.73ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال اگست میں ملک میں 0.79ملین ٹن اور رواں سال جولائی میں پی ایس او کی 0.68ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پی ایس او کے پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر18فیصد اورہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں25فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔
فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر84فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















