Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ مسترد کردیا

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان آن لائن رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پر تعیش اشیا کی امپورٹ پر ٹیکس ریٹ بڑھانے کے لیے آرڈنینس لانے کی آئی ایم ایف کی تجویز مسترد کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف امپورٹڈ اور تعیش اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے،تاہم ایف بی آر کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے دو ماہ میں ایف بی آر  نے مقرر ہدف سے 24 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا جبکہ ایف بی آر پہلی سہ ماہی میں مقررہ ہدف سے 30 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی ٹیکس جمع کرنے کی شرح نمو تسلی بخش قرار دے دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں