گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی۔
اعدادو شمار کے مطابق رواں سال جولائی کے مقابلے میں اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک میں ماہ اگست کے دوران 1لاکھ 31گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ جولائی 2023میں 81 ہزار 5 سو 53 گاڑیوں کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر 23فیصد زیادہ ہے۔
2022میں اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 15فیصد کی کمی ہوئی۔
2022میں 117498گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو2023کے اگست میں کم ہوکر100031یونٹس ہو گئی۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں 181584یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 228373یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ جنوری فروری میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر50فیصد کی کمی ہوئی تاہم جولائی کے مقابلہ میں اگست میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















