بجلی بلوں سے پریشان صارفین کو خوشخبری سنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ اور بے ضابطگیوں کے معاملے پر سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز طلبی پر نیپرا میں پیش ہوئے۔
نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی جانب سے دوران سماعت اوور بلنگ اور دیگر مسائل پر بریفنگ بھی دی گئی۔
نیپرا کو تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز نے کہا کہ متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
اتھارٹی نے صارفین کیلئے بلنگ میں بے ضابطگیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تمام ڈسکوز کو ہنگامی بنیادوں پر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔
سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز اتھارٹی کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے ڈسکوز کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
نیپرا کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کرے گی، رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















