Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کیلئے خوشخبری؛ مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں چند روز میں 70 روپے کمی ہوئی ہے، شہر میں مرغی کا گوشت 498 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

لاہور میں ایک درجن انڈے 18 روپے کمی کے بعد 285 روپے میں دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 159 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون کی دکان میں چینی 166 سے 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز میں چنے اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں