Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سستا پیٹرول؛ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

روسی سفیر ڈینیلا گانچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رعایتی قیمتوں پر پیٹرول کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سفیر ڈینیلا گانچ نے اس خدشے کو مسترد کردیا کہ روس، پاکستان کو پیٹرول کی ترسیل جاری نہیں رکھے گا۔

روسی سفیر نے کہا کہ ہم کسی تیسرے ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو خراب کیے بغیر پاکستان کے ساتھ آزادانہ تعلقات رکھنا سیکھ رہے ہیں۔

ڈینیلا گانچ نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ ٹن تیل پاکستان کو فروخت کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور روس قیمتوں کے معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کسی ایک قیمت پر جلد اتفاق ہوجائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں