Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نگران وزیراعظم کا اہم اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نگران وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کررہے ہیں عوام کو ریلیف دیں، جتنا بھی وقت گزاریں گے بھرپور طریقے سے کام کریں گے۔

  انہوں نے کہا کہ بہت ساری چیزیں ہمارے ڈومیسٹک کنٹرول میں نہیں ہیں۔ جہاں گورننس کے رویوں کو تبدیل کیا جاسکتا ہے، کم سے کم تو کریں گے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غریب طبقہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے۔ گزشتہ ہفتے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا ہے، اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ غیر قانونی مقیم لوگوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے افیکٹو پالیسی مرتب کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی طے کرے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قیمتیں عالمی منڈی سے جڑی ہوئی ہیں۔

سپریم کورٹ کی طرف سے نیب ترامیم کالعدم دیے جانے کے فیصلے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ فیصلے پر وزارت قانون کی رائے کے بعد موقف دیں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے 50 کروڑ روپے سے کم کرپشن کی نیب شق کالعدم قرار دے دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں