گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا اور اس طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 29.27فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 4.29 فیصد، لہسن 4.21 فیصد، روٹی 3.92 فیصد، پیاز 3.60 فیصد، دال مسور 3.19 فیصد، نمک پاوڈر2.77 فیصد، دال مونگ 1.66 فیصد اور دال ماش 1.25فیصد مہنگی ہوئی۔
ایک ہفتے میں چینی 9.11فیصد، چکن 5.47، انڈے 2.79، چائے کی پتی 0.59 اور دال چنا 0.57 فیصد اور ویجی ٹیبل گھی 0.16فیصد سستا ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں26.53فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں23.84فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں228.03فیصد رہی۔
اس کے علاوہ 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 29.27فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 27.19فیصد رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















