پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پر ملک گیر تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر عابد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز مالکان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے وائٹ آئل پائپ لائن کے معیارکے مطابق اپنی گاڑیاں تیار کیں جس میں ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز کی جمع پونجی خرچ ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا چیئرمین مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مطالبات حل نہیں ہوئے تو پیر 18 ستمبرسے پاور پلانٹس سمیت ملک گیر تیل کی سپلائی بند کردیں گے۔
آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے شہر میں تیل کی سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 100 فیصد اور اندرون ملک تیل کی سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















