Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگی گاڑیاں رکھنے کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

مہنگی گاڑیاں رکھنے کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مہنگی گاڑیوں کی حفاظت کیلئے ایک کمپنی نے ٹرانسپیرنٹ پلاسٹک کا کور بنایا ہے۔

 پلاسٹک کا یہ بلبلہ نما کور اس قدر مضبوط ہے کہ اس پر بھاری سیڑھی ، موٹے ٹائر ، ہتھوڑے سمیت کئی اوزار اور وزنی اشیا پھینکی جائیں تب بھی نہ تو یہ پھٹے گا اور نہ ہی ٹوٹے گا۔

ٹوئٹر پر ایک 50 سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لال رنگ کی چھاتی ہوئی فراری گاڑی کھڑی ہوئی ہے اور اس پر پلاسٹک کا یہ کور چڑھا ہوا ہے ۔

ویئر ہاؤس میں موجود سامان اس کور پر زور سے مارا جا رہا ہے لیکن کور اپنی جگہ بالکل سالم ہے اور ذرہ برابر بھی کہیں سے نہیں پھٹا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں