مہنگے پیٹرول سے پریشان گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کی معروف کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر سے ملاقات کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔
جی یو زونگ نے کہا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے، یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہو گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















