اسٹیٹ بینک آج پہلی بار ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کا اجراء کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج 5 بینکوں کو ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔
ڈیجیٹل لائسنس کے لیے 15 کے قریب بینکوں نے اظہار دلچسپی جمع کرایا تھا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے صرف پانچ بینکوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔
پاکستان میں موجود کوئی بھی کمرشل بینک ڈیجیٹل لائسنس حاصل نہ کرسکا۔ سوائے ٹیلی نارکے تمام نئے ڈیجیٹل بینک کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ڈیجیٹل بینکس کے لیے کم سے کم سرمائے کی شرط ڈیڑھ ارب روپے رکھی گئی ہے اور آغاز کے تین سال کے اندر چار ارب تک سرمائے کو لے کر جانا ہے۔
عام بینکوں کی طرح ڈیجیٹل بینک کی کوئی شاخ نہیں ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















