Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فونز کا کاروبار کرنے والوں کیلئے بُری خبر

موبائل فونز کا کاروبار کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ملک میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 8.314 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 613 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 59.31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ  کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر 4.979 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا ،جو جون میں 3.33 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 43.66 ملین ڈالر تھا۔

رواں مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 89.93 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں