Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں خام تیل کی درآمد پر 456 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہے۔

 گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمد پر 905 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اگست میں خام تیل کی درآمد کا حجم 407 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال اگست میں خام تیل کی درآمدات پر 473 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

جولائی کے مقابلے میں اگست میں خام تیل کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 718 فیصد کمی ہوئی ۔

 جولائی میں خام تیل کی درآمد کا حجم 50 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں بڑھ کر 407 ملین ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 2.171 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 3.302 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں