رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی 31 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال جولائی اور اگست میں 31 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 20 ارب روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔
اس کے علاوہ رواں مالی سال 11 ارب روپے سے زائد کی اضافی چائے درآمد کی گئی جبکہ اگست 2023 میں 15 ارب 91 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی۔
گزشتہ مالی سال اگست میں 10 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















