Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر آگئی ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایوسی ایشن (پی اے ای)کے مطابق اگست 2023 میں 5 ہزار 909 کاریں فروخت ہوئیں جس میں گزشتہ سال اگست کی نسبت 52 فیصد کمی آئی۔

دوسری جانب کراچی میں کاروں کی فروخت میں کمی سے متعلق شورومز مالکان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہے، گاڑی کیسے خرید سکتے ہیں جب کہ شوروم مالکان نے بھی صورتحال سے پریشان ہوکر کہا کہ شو رومز بند ہونے سے کئی افراد بیروزگار ہوجائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں