پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نگران وفاقی وزیر نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت زیادہ ہونے سے پورے ملک کو مہنگائی کا سامنا رہا، برآمدات کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر سستا ہونے سے امید ہے پہلی تاریخ سے پیٹرول کی قیمتیں کم ہو گی، بجلی بلوں کی کمی کیلئے بھی کوشاں ہیں۔
ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ صنعت و تجارت کا خیال رکھیں، مہنگائی کے باعث ہر طبقہ متاثر ہو رہاہے ، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
نگران وفاقی وزیرنے کہا کہ سب کو پتہ چل گیا ہے کہ ملک میں ایس آئی ایف سی کا نظام قائم ہو چکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















