پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کا اہم بیان آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بنیادی طور پر بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمتوں اور ڈالر کی شرح تبادلہ پر منحصر ہیں۔
ترجمان اوگرا نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا ہے، ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے، اس مدت کے دوران قیمتوں میں اضافے یا کمی کے بارے میں کوئی بھی قیاس آرائی ممکن نہیں۔
ترجمان اوگرا کے مطابق ایسی خبریں تیل کی سپلائی چین کے ہموار کام میں خلل ڈال سکتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















