Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی بڑھتی قیمت؛ موٹرسائیکل مالکان نے خطرناک کام شروع کر دیا

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے موٹرسائیکل مالکان نے خطرناک کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، تاہم اب موٹرسائیکل مالکان نے موٹر سائیکلوں میں ایل پی جی کٹ لگوانا شروع کر دی ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سے بہت اچھی ایوریج مل رہی ہے، ایک لیٹر پیٹرول سے 40/45 کلو میٹر کا سفر کرنے والی موٹر سائیکل ایک کلو ایل پی جی سے 100 کلو میٹر تک چل جاتی ہے۔

دوسری جانب خیرپور میں ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی کٹ کی قیمت بھی بڑھ گئی، 4500 میں لگنے والی ایل پی جی کٹ کی قیمت بڑھ کر 6 ہزار روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ ایل پی جی پر موٹر سائیکل چلانا انتہائی خطرناک ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں